اسلام آباد/کراچی (این این آئی)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ( آج ) پیرسے جمعرات تک ملک میں مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہو گا ٗ اسلام آباد ٗ پنجاب ٗ زیر سندھ اور کشمیر سمیت مختلف بالائی علاقوں میں تیز ہو گی جس کے بعد متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے کے دوران ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ سوموار سے جمعرات کے دوران پنجاب، اسلام آباد، زیریں سندھ، اور کشمیر میں بیشترمقامات پر تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ٗچند مقامات پر موسلادھار بارش ہوگی ٗ اس دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ٗ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ترجمان مزمل حسین نے اپنے بیان میں بتایا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں دن کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ٗ چندمقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔سندھ کی ساحلی پٹی کے بعض مقامات پر ہلکی بارش ٗبوندا باندی کی امید ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ٗبالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن، اور کشمیر میں اکثر مقامات ٗ مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، سبی ، نصیر آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن اور زیریں سندھ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، سکھر، حیدرآباد ، کوئٹہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ٗ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔دالبندین 47، پنجگور 45، نوکنڈی، سبی، تربت 44، رحیم یار خان،روہڑی43، موہنجودڑو، دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ٗ لاہور اور کوئٹہ میں کم سے کم 23، اسلام آباد 25، کراچی 28، پشاور 27، گلگت اور چترال 19جبکہ ہنزہ میں 16ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔
مون سون کا نیا سلسلہ ،پیرسے جمعرات تک کیا ہونے والا ہے ؟محکمہ موسمیات نے خطرناک پیش گوئی کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)
-
دنیا کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی فہرست جاری، سنگاپور کا پہلا نمبر، پاکستان کی حیرت انگیز پوزیشن
-
اٹلی کے اسٹڈی ویزے کے لئے کتنا بینک اسٹیٹمنٹ ہونا چاہیے؟ خواہشمند طلبا کے لیے بڑی خبر
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
دوست کے گھر سے نیم برہنہ حالت میں ٹھیکیدار کے 26 سالہ بیٹے کی نعش برآمد
-
چودھری پرویز الہٰی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر بول پڑے
-
جمائمہ کے ’دوسرے شوہر کیمرون ‘کون ہیں؟ دونوں کی ملاقات کیسےہوئی؟ اہم تفصیلات منظرعام پر
-
اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
سعودی عرب کا حج عازمین کے لیے عمر کی پابندی فوری طور پر نافذ کرنے کا اعلان
-
راولپنڈی،خاتون سے زیادتی کرنے اور نومولود بچی کو اغوا کرنے والا ہوٹل منیجر گرفتار، بچی بازیاب
-
پٹرول پمپ کے قریب رہنے والے بچوں میں کینسر کا خطرہ: تحقیق میں انکشاف
-
امریکہ میں بھارتی طلبہ کا بڑی تعداد میں کیریئر متاثر ہونے کا خدشہ
-
آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان،این ڈی ایم اے...



















































