منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان اور طاہر القادری کیا کرنے کیلئے بیتاب ہیں ؟ لیگی رہنما نے حیران کن انکشاف کر دیا

datetime 10  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان رمضان المبارک میں شوکت خانم کے نام پر اکٹھے کئے گئے چندے کو جلسے جلوسوں اور دھرنوں پر خرچ کرنے کیلئے بیتاب ہیں،عمران خان کی سیاست میں اپنی کوئی سوچ اور سمت نہیں ،وزیر اعظم نواز شریف ملک کی ترقی کی خاطر سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ عمران خان ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبد الستار ایدھی کو اپنا رول ماڈل قرار دیتے ہیں لیکن بد قسمتی سے ان جیسی کوئی مثال قائم کرنے کو تیار نہیں۔ عمران خان رمضان المبارک میں شوکت خانم کے نام پر اکٹھے کئے گئے چندے کے پیسے کو جلسے جلوسوں اور دھرنوں پر خرچ کرنے کیلئے بیتاب ہیں جو غریبوں سے ظلم اور نا انصافی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کیوں ملک و قوم کی ترقی کے درپے ہیں ، ملک و قوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر عمران خان صرف اپنی تسکین کا سامان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری کی روانگی کی اطلاعات یقیناًلندن پلان IIہی ہو سکتا ہے اور اب واضح ہو گیا ہے کہ عمران خان اپنی کوئی سوچ نہیں رکھتے ۔انہوں نے کہا کہ 2018ء زیادہ دور نہیں ،پی ٹی آئی کے پاس وقت ہے کہ اب بھی اپنی سیاست کی سمت کا تعین کرے اور خیبر پختوانخواہ جہاں عوام نے انہیں ووٹ دے ہی دئیے ہیں وہاں کی عوام کی خدمت کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…