اسلام آباد/کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پیرسے جمعرات تک ملک میں مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہو گا ٗ اسلام آباد ٗ پنجاب ٗ زیر سندھ اور کشمیر سمیت مختلف بالائی علاقوں میں تیز ہو گی جس کے بعد متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے کے دوران ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ سوموار سے جمعرات کے دوران پنجاب، اسلام آباد، زیریں سندھ، اور کشمیر میں بیشترمقامات پر تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ٗچند مقامات پر موسلادھار بارش ہوگی ٗ اس دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ٗ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ترجمان مزمل حسین نے اپنے بیان میں بتایا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں دن کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ٗ چندمقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔سندھ کی ساحلی پٹی کے بعض مقامات پر ہلکی بارش ٗبوندا باندی کی امید ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ٗبالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن، اور کشمیر میں اکثر مقامات ٗ مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، سبی ، نصیر آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن اور زیریں سندھ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، سکھر، حیدرآباد ، کوئٹہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ٗ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔دالبندین 47، پنجگور 45، نوکنڈی، سبی، تربت 44، رحیم یار خان،روہڑی43، موہنجودڑو، دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ٗ لاہور اور کوئٹہ میں کم سے کم 23، اسلام آباد 25، کراچی 28، پشاور 27، گلگت اور چترال 19جبکہ ہنزہ میں 16ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔
مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ !محکمہ موسمیات نے زبردست پیش گوئی کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری
-
اواتار مائونٹین
-
خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟
-
بجلی کے بل نے شہری کا راز فاش کر دیا، فلیٹ میں 300 اژدہے پالنے پر گرفتار
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
دورانِ شاپنگ ماں بچوں کو گاڑی میں بھول گئی، شدید گرمی سے 2 کمسن بہن بھائی ہلاک
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مزید گر گئی، سات ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
-
عوام کو جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری ملنے والی ہے، بڑا اعلان
-
جون میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی
-
سرگودھا میں شہریوں نے کمسن بچی کے قاتل کو قبرستانوں میں دفنانے کی اجازت نہ دی
-
25 لڑکیوں کی خفیہ ریکارڈنگ اور بلیک میلنگ، قصور سے چونکا دینے والا سکینڈل سامنے آگیا
-
سلمان خان کی24 سال قبل دیا مرزا سے کی گئی انوکھی پیشگوئی
-
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تاریخ میں پہلی بار رن وے پر مسافروں کا دھرنا



















































