عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اقوام متحدہ بھی چپ نہ رہ سکی، ایسی بات کہہ دی کے پڑھ کر آبدیدہ ہو جائیں گے
اقوام متحدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عبدالستار ایدھی سماجی انصاف، انسانی ہمدردی اور عملیت پسندی کی زندہ مثال تھے۔ انہوں نے اپنی سادگی اور انسان دوستی سے بے شمار لوگوں کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے خاندان اور پاکستان کے ساتھ ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں