جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

پھر دھرنا،ڈاکٹر طاہر القادری نے اعلان کردیا

datetime 9  جولائی  2016 |

لاہور ( این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں ہمارے معصوم کارکنوں کو شریف برادران نے قتل کروایا،ٹھوس گواہیاں عدالت میں پیش کر دیں ،انصاف کے منتظر ہیں ،ہم اپنے کارکنوں کے خون آلود چہرے بھولے اورنہ ہی قاتلوں کے چہرے ہماری آنکھوں سے پوشیدہ ہیں ، مال روڈ کا دھرنا ملتوی کیا،انصاف نہ ملا تو دوبارہ سڑکوں پر آئیں گے، 20 کروڑ عوام کرپٹ اور قاتل حکمرانوں کے مزارع نہیں ہیں، اب انصاف اپنا راستہ خود بنائے گا۔پانامہ لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا نتیجہ ضرور نکلے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی لیگل ٹیم کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی لیگل ٹیم کے سربراہ رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ نے کیس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور بتایاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت 11 جولائی بروز سوموار کو ہو گی جہاں سانحہ کے مزید زخمی اور چشم دید گواہان اپنے بیانات قلمبند کروائیں گے۔اجلاس میں عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی اور ان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔سربراہ عوامی تحریک نے اس موقع پر کہا کہ عبدالستار ایدھی پاکستان کا فخر تھے ایسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔اجلاس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، سید الطاف حسین شاہ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، محمد ناصرایڈووکیٹ شریک تھے۔سربراہ عوامی تحریک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کی دہشت گردی کا شکار شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف دلوائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ہماری نظریں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے فیصلے پر ہیں جہاں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے چشم دید زخمی گواہان تمام تر ثبوتوں کے ساتھ اپنے بیانات قلمبند کروارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے شہداء کے عظیم ورثاء نمرود کی طاقت اور فرعون کا خزانہ رکھنے والے حکمرانوں کی کروڑوں کی پیشکشوں کو ٹھوکر مار چکے۔ہمارے غریب مگر غیور کارکنان شہدائے ماڈل ٹاؤن کا قصاص چاہتے ہیں۔انصاف اور قصاص تک جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مال روڈ کے عظیم الشان دھرنے میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر نے بزدل قاتل حکمرانوں کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ عوامی تحریک کے کارکن نہ ڈرے ہیں، نہ تھکے ہیں اور نہ مکمل انصاف تک پیچھے ہٹیں گے۔پاکستان کو لوٹنے والے اور اپنے دھاندلی زدہ اقتدار کو بچانے کیلئے بے گناہوں کا قتل عام کرنے والوں کی جگہ اقتدار نہیں جیل کی سلاخیں ہیں اور یہ وقت آنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صبر کوآزمانے والے ذہن نشین کر لیں شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ماڈل ٹاؤن کے ان شہداء کے خون کے صدقے پاکستان کے ہر مظلوم کو انصاف ملے گا اور قاتل ،کرپٹ اور دہشت گرد حکمران اپنے انجام سے دو چار ہونگے۔کرپشن کنگز اور پاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…