اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

عبد الستار ایدھی کو 25سال پرانی قبر میں کیوں دفن کیا جائے گا؟ قبر کس نے تیار کروائی؟

datetime 9  جولائی  2016 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عظیم انسان عبد الستار ایدھی کو جس قبر میں دفن کیا جائے گا وہ 25 سال پرانی ہے جسے انہوں نے خود ایدھی ویلیج میں 25 سال قبل تیار کروایا تھا عبدالستار ایدھی کی وصیت کے مطابق انہیں ایدھی ویلیج میں دفن کیا جائے گا جہاں انہوں نے 25 سال پہلے اپنی قبرخود بنوائی تھی۔ عبدالستار ایدھی نے وصیت کی تھی کہ اگر ان کے جسمانی اعضاء عطیہ کئے جا سکتے ہوں تو کر دیئے جائیں۔ ان کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے صرف آنکھیں عطیہ کی جا سکتی ہیں جس کا آپریشن کر دیا گیا۔ عبدالستار ایدھی نے یہ بھی وصیت کی کہ انہیں ایدھی ویلیج میں دفن کیا جائے۔ انہوں نے وصیت کی تھی کہ انہیں کفن کی بجائے ایدھی فاؤنڈیشن کے لباس میں ہی دفن کیا جائے۔ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے 25 سال قبل ایدھی ویلج میں اپنی قبر تیار کرائی تھی اور ان کی تدفین وہیں ہو گی۔ ایدھی نے اپنی آنکھیں عطیہ کر دی ہیں۔
صدی کے عظیم ترین انسان عبد الستار ایدھی کے آخری الفاظ بھی ان کی خدمت انسانیت کے جذبے کو عیاں کرتے ہیں۔ عبد الستار ایدھی گزشتہ شب 11 بجے کے قریب خالق حقیقی سے جا ملے تھے اور اپنے انتقال سے قبل جو الفاظ انہوں نے کہے وہ سن کر درد دل رکھنے والا ہر انسان اشکبار ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبد الستار ایدھی نے بستر مرگ پر وفات سے قبل اہلخانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میرے ملک کے غریبوں کا خیال رکھنا‘‘ ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…