پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

جب عظیم ترین انسان کی وفات ہوئی تو بین الاقوامی میڈیا کا رد عمل کیا تھا؟

datetime 9  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انسانیت کے مسیحا،ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبد الستار ایدھی کے انتقال کی خبر قومی کے علاوہ بین الاقوامی میڈیا میں بھی بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کی گئی ۔ قومی اور بین الاقوامی میڈیا میں عبد الستار ایدھی کی انسانیت کے لئے خدمات کو بھرپور الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔واضح رہے کہ دنیا کے عظیم ترین انسان عبد الستار ایدھی کا گزشتہ رات انتقال ہو گیا تھا جس پرپاکستان سمیت پوری دنیا میں درد دل رکھنے والی ہر آنکھ اشکبار تھی۔ ملک کی سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے معروف سماجی شخصیت عبد الستار ایدھی کے انتقامل پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم عبد الستار ایدھی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ٗ خدمت خلق کے شعبے میں کام کر نے والے ان کے نقش قدم پر چلنے میں فخر محسوس کرینگے ۔صدر مملکت نے بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم عبدالستار ایدھی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور خدمت خلق کے شعبے میں کام کرنے والے ان کے نقش قدم پر چلنے میں فخر محسوس کریں گے۔ صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم عبدالستار ایدھی کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے معروف سماجی کارکن اور فلاحی شخصیت عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کیلئے ایک اثاثہ تھے اور محروم طبقے سے پیار کرنے والے اور بے سہارا لوگوں کے محسن تھے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم انسانیت کی خدمت کرنے والے ایک عظیم شخص سے محروم ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی وفات پاکستان کے عوام کا نقصان ہے، وزیراعظم نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ عبدالستار ایدھی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے ان کی روح کو ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی۔سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق ٗصدر آزاد کشمیر سر دار محمد یعقوب ٗ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید ٗ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ٗ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ٗ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ٗوزیر اعلیٰ خیبر پختون خواپرویز خٹک ٗ وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری ٗ گور نر پنجاب رفیق رجوانہ ٗ گور نر کے پی کے اقبال ظفرم جھگڑا ٗ گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ٗ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ پوری انسانیت کیلئے شمع تھے اور یہ شمع ان کی زندگی کے بعد بھی روشن رہے گی۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ حکومت عبدالستار ایدھی کو پورا اعزاز دے گی۔ انہوں نے کہاکہ کوئی اور شخص عبدالستار کی جگہ نہیں لے سکتا جو دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہر جگہ جاتے، سڑک پر کھڑے ہوجاتے اور اس اعلیٰ نصب العین کیلئے سفر کرنے پر بھی فخر کرتے۔وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے انتقال کو ملک و قوم کا بڑا نقصان قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کے زخموں پر مرہم رکھنے والا ہمدرد انسان ہم میں نہیں رہا۔
جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے کہا کہ وہ معاشرے میں بھلائی، خیر اور فلاح کی ایک تاریخ کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ یہ صدقہ جاریہ معاشرے میں انہیں ہمیشہ زندہ رکھے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور ان کے اہل خانہ، ان سے محبت اور وابستگی رکھنے والے تمام افراد کو صبرجمیل دے۔ وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان ٗ شاہد خاقان عباسی ٗ سعد رفیق ٗ خواجہ آصف ٗ وزیر مملکت عابد شیر علی ٗ جام کمال ٗ سائرہ افضل تارڑ ٗ وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن ٗ وفاقی وزیر خرم دستگیر خان ٗ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ٗ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زر داری ٗ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین ٗ چورہدری پرویز اٰلہی ٗ سینیٹر مشاہد حسین سید ٗ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ٗسابق صد آصف علی زر داری ٗجماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ٗ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی ٗ جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمن سمیت متعدد سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے عبد الستار ایدھی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔اکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی نے معروف سماجی راہنما عبدالستار ایدھی کے انتقال پر دلی غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا ہے، اپنے بیان میں ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے انسانیت کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے ہندوباشندے سکتے کے عالم میں ہیں، مرحوم ایدھی صاحب نے ہمیشہ مذہب، قومیت، رنگ نسل سے بالاتر ہوکر دکھی انسانیت کی خدمت کی، پاکستان ہندوکونسل کے زیراہتمام ہندو غریب جوڑوں کی اجتماعی شادی کی سالانہ تقریبوں میں ہمیشہ بطور مہمانِ خصوصی حصہ لیا، ہندو بچیوں کا گھر آباد کرنے کیلئے امدادبھی باقاعدگی سے فراہم کرتے رہے۔
رواں برس وہ خراب صحت کی بناء پر نہ آسکے تو اپنی قریبی عزیزہ کو نمائندگی کیلئے بھیجا، ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے ایدھی فاؤنڈیشن کی طرز پر ہندوکونسل کی جانب سے ایمبولینس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت کا درس پاکستان ہندوکونسل نے ایدھی صاحب سے لیا تھا، ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے ہندو باشندوں سے ایصالِ ثواب کیلئے خصوصی پراتھنا کی اپیل کرتے ہوئے ایدھی صاحب کے مشن کو جاری و ساری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…