پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

عبدالستار ایدھی کا انتقال،ملک بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی

datetime 9  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی /اسلام آباد/لاہور /پشاور /کوئٹہ ( این این آئی )چھ دہائیوں تک دکھی انسانیت کے مسیحا بنے رہنے والے ،فقیر منش ، درویش صفت ، انسان دوست عظیم عبدالستار ایدھی انتقال کر گئے ، وزیر اعظم نواز شریف نے عبد الستار کو نشان امتیاز اور ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ،عبد الستار ایدھی کے انتقال کی خبر سنتے ہی پوری قوم سوگوار ہو گئی اور لوگ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ، عبد الستار ایدھی کو جمعہ کے روز ڈائلسنز کے دوران سانس اکھڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تاہم وہ رات کے وقت اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ، عبد الستار ایدھی کی نماز جنازہ آج ہفتہ بعد از نماز ظہر بولٹن مارکیٹ میمن مسجد کراچی میں ادا کی جائے گی جبکہ انکی تدفین ایدھی ویلج میں کی جائے گی ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کے مطابق عبدا لستار ایدھی کی پورے اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی، صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم محمد نواز شریف ، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ، چاروں گورنرز ،وزرائے اعلیٰ ،قائد حزب اختلاف خورشید شاہ ،مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی ، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ، عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت وفاقی و صوبائی وزراء ، سیاسی جماعتوں کے مرکزی و صوبائی قائدین نے عبد الستار ایدھی کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک و قوم کیلئے نا قابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا میں عبد الستار ایدھی جیسی ایک بھی شخصیت موجود نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…