جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

مسجد نبویؐ کے قریب دھماکہ،30پاکستانی جماعتوں نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 6  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ اہلسنّت جماعتوں کے مشترکہ ہنگامی اجلاس کے اعلامیہ میں 30اہلسنّت جماعتوں نے مسجد نبوی کے قریب ہونیوالے دھماکے کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلا ن کردیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے اجتماعات میں سانحہ مسجد نبوی کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی اور علماء اہلسنّت عید الفطر کے خطبات میں روضہ رسول کے قریب ہونیوالے دھماکہ کے خلاف آواز اٹھائیں دگے ۔ عید کے بعد مسجد نبوی اورررضہ رسول کے قریب ہونیوالے دھماکہ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے بھی کئے جائیں گے جبکہ جمعہ 8جولائی کو یوم احتجاج منایا جائے گا۔ مسجد نبوی اور روضہ رسول کے قریب دھماکے عالمی سازش ہے۔ اہل حق روضہ رسول کی حفاظت کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائیں گے۔ اہلسنّت جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی اور وضہ رسول کے قریب دھماکے کرنے میں خاری اور تکفیری ٹولہ ملوث ہے۔ مسجد نبوی شریف کے قریب دھماکہ ہونا سعودی حکومت کی نااہلی و ناکامی ہے۔ خانہ کعبہ اور روضہ رسول کا انتظام عالم اسلام کی مشترکہ کمیٹی کے سپرد ہونا چاہیئے۔ اہلسنّت جماعتوں کامشترکہ اجلاس سنی اتحادکونسل کی دعوت پر جامعہ رضویہ میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جماعت اہلسنّت، مرکزی جے یو پی، نظام مصطفی پارٹی، نیشنل مشائخ کونسل، انجمن طلباء اسلا م، تنظیم المساجد پاکستان، پاکستان فلاح پارٹی، مصطفائی تحریک، تنظیم اتحاد امت، ادارۃ المصطفیٰ، سنی فاؤنڈیشن، شیران اسلام، تحریک فروغ اسلام ، سنی علماء بورڈ، جانثاران ختم نبوت، مرکزی مجلس چشتیہ، تحفظ ناموس رسالت محاذ، انجمن نوجوانان اسلام، سنی علماء بورڈ، تحریک نفاذ فقہ حنفیہ، سنی یوتھ ونگ، تنظیم السعید، بزم محدث اعظم پاکستان، دفاع اسلام محاذ اور دوسری اہلسنّت جماعتو ں کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مسجد نبوی اور روضہ رسول کے قریب دھماکے اسلامیانِ عالم کی غیرت کیلئے عظیم چیلنج ہے۔ داعش کو اسلام اور مسلمانوں کے خلا ف استعمال کیا جارہا ہے۔ سیکیورٹی کے ناکافی انتظامات کی وجہ سے دھماکہ کرنے والے اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دھماکہ کرنے والے فسادیوں کے خلاف امت مسلمہ متحد ہو جائے۔ استعماری طاقتوں کی سازشوں کے توڑ کیلئے وحدت امت کی ضرورت ہے۔ جماعت اہلسنّت پنجاب کے صدر مفتی محمد اقبال چشتی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مسجد نبوی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ دھماکہ کرنے والے فسادیوں کے خلاف امت متحدہو جائے۔ مسجد نبوی کا تقدس پامال کرنے والے بد بخت اللہ کے عذاب سے بچ نہیں سکیں گے۔ نیشنل مشائخ کونسل کے صدر خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی گریٹ گیم کے تحت عالم اسلام میں انتشار اور فساد پھیلایا جارہا ہے۔ جہاد کے نام پر بے گناہوں کا خون بہانے والے اسلام کے باغی اورکرایہ کے قاتل ہیں۔ انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر محمد عاکف طاہر نے کہا کہ روضہ رسول کے قریب دھماکہ پر دنیا بھر کے مسلمان شدید اضطراب اور تشویش میں مبتلا ہیں۔ مسلم دنیا کے خلاف صلیبی اور یہودی سازشیں عروج پر ہیں۔ یارسو ل اللہ کہنے والے اپنی جانوں پر کھیل کر روضہ رسو ل کی حفاظت کریں گے۔مشترکہ اجلاس سے مولانا محمد علی نقشبندی، پیر طارق ولی چشتی ، مفتی مشتاق احمد نوری، مفتی محمد حسیب قادری، مفتی محمد کریم خان، محمد ضیاء الحق نقشبندی، قاضی عتیق الرحمن، صاحبزادہ حسن رضا، علامہ حامد سرفراز قادری ، مولانا محمد اکبر نقشبندی، ارشد مصطفائی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اہلسنّت جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں منظور کی گئی قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی غیر منصفانہ سزا ختم کرکے انہیں رہا کیا جائے۔ خیبر پختونخواہ حکومت مدرسہ حقانیہ کو 30کروڑروپے دینے کا فیصلہ واپس لے اور خیبر پختونخواہ حکومت 30کروڑ روپے صوبہ بھر کے تمام مدارس میں یکساں تقسیم کرے ۔ امجد صابری کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے۔ افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھیجا جائے۔ پانامہ زدہ حکمران قوم کی جان چھوڑ دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…