لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان میں عید کب ہوگی؟،چاند کی شہادت ،رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہنگامہ، وہ ہوگیا جس کا کسی کے وہم و گمان میں ہی نہ تھا، تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہوگئی، مفتی منیب الرحمان شدید غصے میں آگئے اور انہوں نے ٹیلی فون کی تاریں نکال دیں، انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ہر کوئی چیئرمین بنا ہوا ہے، ابھی تک کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، شوال کے چاند سے متعلق خبریں غلط ہیں،یہ کروڑوں مسلمانوں کی عبادت اور روزوں کامسئلہ ہے انہوں نے غصے میں آکر میڈیا کے سامنے ٹیلی فون کی تاریں نکال دیں۔ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں گرماگرمی تاحال جاری ہے۔