اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سعودی عرب میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان سعودی عوام کے ساتھ ہے‘ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور اس واقعہ سے پاکستانی عوام کو شدید دکھ پہنچا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز مدینہ منورہ اور دیگر مقامات پر خودکش بم دھماکوں میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کو ان واقعات پر شدید صدمہ پہنچا ہے اور مقدس مقامات پر دہشت گردی کا واقعہ انتہائی دکھ کا باعث بنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان واقعات میں شہید ہونے والے سعودی شہریوں کے ساتھ پاکستان کے عوام دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور میری دعا ہے کہ جو زخمی ہیں وہ جلد صحت یاب ہوں۔ انہوں نے عالمی برادری اور مسلم امہ سے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے۔ انسانیت اور امہ کے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آگے بڑھنا ہوگا اور پاکستان دنیا بھر میں جہاں بھی دہشت گردی ہورہی ہے اس کی مذمت کرتا ہے۔
سعودی عرب خودکش حملہ ، وزیراعظم بھی خاموش نہ رہ سکے ، اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں