جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

مردان میں بم دھماکہ

datetime 5  جولائی  2016 |

مردان(مانیٹرنگ ڈیسک)خواجہ گنج بازار میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق مردان کے علاقے طورو کے خواجہ گنج بازار میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب وہاں سے ٹریفک پولیس اہلکار گزر رہے تھے دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا
ٗدھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شناخت ابوبکر اور گل کریم کے نام سے ہوئی ہے، دھماکے کیلئے 800 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جو کہ پہلے سے ہی سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔ بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ٗ سیکیورٹی فورسز کے گشت کو بھی بڑھا دیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…