پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

2018 ء میں نواز ‘ زرداری اکٹھے حکومت کی تیاریاں کر رہے ہیں‘ حیران کن دعویٰ

datetime 5  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے حیران کن دعویٰ کر دیا، سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں کے لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ایک نیا این آر او آ رہا ہے جس پر پس پردہ بات کی جا رہی ہے۔ سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا کہ امریکی وفد پاکستان آیا اور ملاقاتیں کرکے بہت اچھا پیغام لے کر چلا گیا ہے۔ این آر او کی بات اس لئے کی جا رہی ہیں کہ تمام اسٹیک ہولڈر اپنی اپنی جگہ قائم رہیں۔
سینئر تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے کہا کہ انڈین لابی یہ مشہور کر رہی ہے کہ پاکستانی فوج کی طرف سے ضرب عضب میں کی جانے والی کارروائیوں میں چند مخصوص لوگوں کو بچایا جا رہا ہے۔ پاکستانی فوج ان کے خلاف کارروائیاں نہیں کر رہی ۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ نواز حکومت کے بہت سے لوگ بھی آف دی ریکارڈ یہی باتیں کہتے ہیں۔ امریکی وفد اسلئے بھجوایا گیا تھا کہ وہ پاکستان آکر جمہوریت کے حق میں بیان دیں ۔ وفد یہ دیکھنے آیا تھا کہ پاکستانی فوج کے بارے میں جو باتیں کی جارہی ہیں ان میں کتنی حقیقت و صداقت ہے؟
سمیع ابراہیم نے کہا کہ انڈین لابی پوری کوشش کر رہی ہے کہ نواز شریف کو کسی طرح این آ ر او ملے اور وہ اپنی حکومت کو جاری رکھیں کیونکہ ایک کمزور ترین جمہوری سیت اپ انڈیا کیلئے بہت مناسب ہے اور انڈیا کو لگتا ہے کہ نواز حکومت سے وہ فائدے میں رہیں گے۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ امریکہ کے اندر ایک بہت بڑی فیلنگ ہے جس میں پاکستانی فوج کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ امریکی یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی فوج ان کے بڑے کام آ سکتی ہے اسلئے وہ نواز شریف کے پلڑے میں سارا وزن نہیں ڈالیں گے البتہ انڈین لابی نواز حکومت کے استحکام کیلئے پوری کوششیں کر رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…