پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

رمضان المبارک میں جہاں نیکی باقی وہیں شیطان بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ،حیران کن رپورٹ جاری

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ بھر میں قائم 318 رمضان بازاروں سے لاکھوں خریداروں نے رعایتی نرخوں پر اشیائے ضروریہ خریدیں جبکہ25رمضان المبارک تک 10 کلو آٹے کے 2.8ملین تھیلے290 روپے فی تھیلا کے حساب سے فروخت ہوئے اوررمضان بازاروں میں اب تک 11681 میٹرک ٹن چینی 55 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوئی،چینی کے ایک اور دو کلو کے پیکٹ فراہم کئے گئے جبکہ117میٹرک ٹن چکن رمضان بازاروں میں فروخت ہوا،مرغی کا گوشت مارکیٹ ریٹ سے 8روپے فی کلوگرام کم قیمت پر فراہم کیا گیا جبکہ انڈے مارکیٹ ریٹ سے 7روپے فی درجن کم قیمت پر فروخت کئے گئے،بناسپتی گھی اور تیل مارکیٹ ریٹ سے10روپے فی لیٹر کم قیمت پر فراہم کیا گیا،چنے اور بیسن کی قیمتوں پر 20 روپے جبکہ دال ماش‘ دال مسور اور کھجوروں پر 10 روپے فی کلو گرام کے حساب سے سبسڈی دی گئی اورآلو‘ بھنڈی‘ سیب‘ پیاز‘ کدو‘ ٹماٹر ہول سیل ریٹ پر دستیاب ہیں،1756پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اشیاء کی قیمتیں چیک کرنے کے لئے 240498چھاپے مارے اور 53646356روپے جرمانہ وصول کیا۔اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پر 5623مقدمات درج کئے گئے اور7918دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔دکانداروں کے اوزان و پیمائش چیک کرنے کے لئے 56008 چھاپے مارے گئے اور کم اوزان پر 5337دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ رمضان پیکج کے تحت صوبہ بھر میں 1986افطار مدنی دسترخوان بھی لگائے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…