جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

کراچی میں عوام نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر آگ لگادی

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) کورنگی میں عوام نے ایک دکان کو لوٹنے آئے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ پر انہیں آگ لگادی۔ کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر میں 3 ڈاکو ایک دکان کولوٹنے کے لیے گھس گئے، دکاندار کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کی آواز سن کر عوام جمع ہوگئے اور جس پر ایک ڈاکو فرار ہوگیا تاہم دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔
عوام نے پہلے تو ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بناکر اپنا غصہ نکالا اور پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں ڈاکوؤں کو عوام سے چھڑایا اور سول اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی شہر قائد میں لوٹ مار اور چوری کی وارداتوں سمیت ٹارگٹ کلنگ میں بھی اضافہ ہوا ہے اور معروف قوال امجد صابری کو بھی رواں رمضان میں ہی نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا جبکہ اداکار ندیم جعفری بھی اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بن چکے ہیں۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…