بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

جامعہ حقانیہ کو فنڈنگ،مذہبی جماعت نے تحریک انصاف کیخلاف انتہائی قدم اُٹھالیا

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے جامعہ حقانیہ کو فنڈز دئیے جانے کے خلاف پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈویثرنل صدر سنی تحریک علامہ مجاہد عبد الرسول خان نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کے حصول کی خاطر ملکی سالمیت اور کود مختاری کو بھی داو پر لگانا چاہتے ہیں ۔مولانا سمیع الحق اور جامع حقانیہ کی تاریخ اور حقائق سے پوری دنیا واقف ہے۔عمران خان قوم کو جواب دیں کہ انہوں نے کس طرح طالبان کے سرپرست اعلیٰ اور دہشتگردوں کے مر کز کو 30کروڑ دینے کا اعلان کروایا ہے ؟مفتی ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی،پیر بسم اللہ، پیر سمیع اللہ چشتی کا قتل،مزار شریف داتا علی ہجویری ،عبد اللہ شاہ غازی ،بابا فرید الدین گنج شکر،درگاہ حضرت سخی سرور سمیت سینکڑوں مزارات اولیاء پر حملوں میں ملوث طالبان اور ان کے سر پرستوں کی مالی امداد کے پی کے حکومت اور تحریک انصاف کی حب الوطنی پر بڑا سوال ہے۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے حکومت اور تحریک انصاف کو کسی بھی طرح سے کوئی حق نہیں پہنچتا کے وہ کے پی کے کی عوام کا پیسہ دہشتگردوں کو دیں ۔جامعہ حقانیہ کو 30کروڑ دئیے جانے پر اہلسنت مکتبہ فکر اور محب وطن قوم کو شدید تحفظات ہیں ۔عمران خان کی منفقانہ پالیسی پر احتجاجی تحریک چلائیں گے۔جبکہ اس موقع پر سٹی صدر سردار محمد طاہر دوگر،شیخ محمد نواز قادری نے کہاکہ عید کے بعد کے پی کے حکومت کے خلاف دہشتگردوں کی ما لی مدد کرنے کے خلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے۔عمران خان کو قوم کے سامنے وضاحت کرنا ہو گی کہ وہ محب وطن قوم کے ساتھ ہیں یا بے گناہ پاکستانیوں کے قاتلوں کے ساتھ ہیں؟تحریک انصاف دہشتگردوں کو آکسیجن فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔عمران خان اپنا ایجنڈا واضع کریں کہ وہ ضرب عضب آپریشن اور قومی ایکشن پلان کو ناکام بنانا چاہتے ہیں یا کسی غیر ملکی سازش کا حصہ ہیں ؟ اس مو قع پر علامہ سرفراز سیا لوی ،پیر سیف اللہ نقشبندی،سید صدام بخاری،محمد عا صم گجر،قاری ریا ض ہزاروی،مفتی محمد سلیم نقشبندی سمیت دیگر بھی مو جود تھے۔



کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…