ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

پاکستان نے بحیرہ چین تائیوان او ر تبت پر چین کی مکمل حمایت کا اعادہ کردیا

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک کے جنوبی بحیرہ چین کے تنازعے پر چین کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہیگ کی عالمی عدالت کو چین کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھانے کا کوئی اختیار حاصل نہیں ، چین کو اس مسئلے پر دنیا بھر میں وسیع حمایت حاصل ہے ، پاکستان کے صدر ممنون حسین نے بھی گذشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں واضح کر دیا ہے کہ پاکستان جنوبی بحیرہ چین ، تائیوان اور تبت کے مسئلے پر چین کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے ،
صدر پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر تاشقند میں صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک ملاقات میں پاکستانی موقف کے بارے میں بیان دیا تھا ۔یہ بات پاکستانی سفارتخانہ کے ایک سینئر اہلکار نے یہاں بات چیت کرتے ہوئے کہی ہے ۔پاکستانی سفارت کار کا کہنا ہے کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ علاقے کے تمام ممالک جنوبی بحیرہ چین کے بارے میں چینی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں جبکہ پاکستان چینی خود مختاری کو اپنا مسئلہ تصورکرتا ہے کیونکہ دونوں ممالک اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، پاکستان کا تائیوان اور تبت کے بارے میں ہمیشہ سے وہی موقف ہے جو چین کا اپنا موقف ہے ، پاکستان چین کی سلامتی و خودمختاری کو اپنی سلامتی اور خود مختاری تصور کرتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…