منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی انعام یافتہ سائنسدان کی ایسی حرکت جس پر کسی کو یقین نہ آئے، کلک کر کے جانیں

datetime 20  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی….. نوبل امن انعام یافتہ مشہور ماحولیاتی سائنسدان اور ہندوستان کے توانائی اور وسائل کے ادارے ٹیری کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجندر کمار پچوری کے خلاف اسی ادارے کی خاتون ریسرچ اینالسٹ نے جنسی طور پر ہراسان کرنے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ لودھی کالونی پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے خاتون کا بیان لینے کے بعد ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

ٹیری میں بطور ریسرچ اینالسٹ کام کرنے والی 29 سالہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ پچوری نے انہیں ای میل اور واٹس ایپ پر قابل اعتراض پیغامات بھیجے تھے۔

پولیس کے مطابق، مذکورہ خاتون نے پچوری کو کئی مرتبہ اس حرکت پر تنبیہ کی، لیکن پھر بھی وہ باز نہیں آئے۔ چنانچہ انہوں نے 13 فروری کو پولیس میں شکایت کی، اور 18 فروری کو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مذکورہ خاتون نے 9 فروری کو اس معاملے کی شکایت ٹیری میں بھی کی تھی، لیکن وہاں کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

متاثرہ خاتون نے 33 صفحات پر مشتمل اپنے بیان میں تحریر کیا ہے کہ ستمبر 2013 میں ٹیری میں ان کی تقرری ہوئی تھی۔ اس کے کچھ دنوں کے بعد ہی پچوری کی جانب سے اس طرز کے میسیجز ملنے لگے تھے، لیکن ملازمت ہاتھ سے چلے جانے اور بدنامی کے ڈر سے وہ خاموش رہیں۔

یاد رہے کہ آر کے پچوری ماحولیاتی تبدیلی سمیت ماحولیات سے منسلک تمام اداروں اور فورم میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ماحولیاتی خطرات پر ہندوستان کے سرکاری اداروں کے ایک باہمی پینل کے صدر بھی ہیں۔

ان الزامات کی تفصیلات جاننے کے لیے جب ہندوستانی اخبار اکنامک ٹائمز کے نمائندے نے ڈاکٹر آر کے پچوری سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا ’’آپ کے سوال کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘‘

برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسے ثبوت موجود ہیں کہ میری اجازت اور رضامندی کے بغیر میرے کمپیوٹر اور کمیونیکیشن ڈیوائسز کا غلط استعمال کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…