بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

’’ایک ایسی غلطی جو نواز شریف کو ڈبو سکتی ہے‘‘حیران کن پیشین گوئی

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار کی حیران کن پیشین گوئی۔ سینئر تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم نواز شریف سے ایک ایسی غلطی ہو چکی ہے جو انہیں نااہل کروا سکتی ہے۔ اور یہ سب سے بڑی غلطی ہے جو وزیر اعظم کو ڈبو سکتی ہے۔ اوریا مقبول جان نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے “dependents” میں مریم نواز کا نام لکھ دیا ہے۔ مریم نواز کے ساتھ ساتھ سب سے بڑا ثبوت نواز شریف کے بیٹوں کا بھی آ جائے گا۔
سینئر تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے کہا کہ اثاثہ جات، پانامہ لیکس معاملے پر نواز شریف پھنس چکے ہیں ۔ اس وقت پورے پاکستان سے شریف خاندان کا تمام ریکارڈ CBR پہنچ چکا ہے ۔ کسی بھی انکم ٹیکس آفیسر سے سرکل ون کا ریکارڈ طلب کر لیں وہ آپ کو نہیں ملے گا کیونکہ اس ریکارڈ کو ٹیمپرڈ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ان تمام تر کوششوں کے باوجود بہت سارے لوگ ایسے ہیں جنہوں نے شریف خاندان کا تمام ریکارڈ فوٹو کاپیاں کروا کر رکھا ہوا ہے اور وقت پر یہ ریکارڈ سامنے لا سکتے ہیں۔ اوریا مقبول جان نے کہا کہ شریف خاندان کسی بھی طرح اپنا ریکارڈ خفیہ رکھنا چاہتے ہیں لیکن جب وقت بدلتا ہے تو یہ بہت سارے لوگ’’بیوروکریسی‘‘ فوٹو کاپیوں والا وہ ریکارڈ لے کر پیش ہو جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…