بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

رماضان میں انوکھی شادی ،ولیمہ اور بارات دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے

datetime 29  جون‬‮  2016 |

نارنگ منڈی(این این آئی) ماہ صیام میں انوکھی شادی ،بارات کوافطاری دی گئی اور ولیمہ کے روزبھی مہمانوں کو افطاری کے وقت مدعوکیاگیاانتہائی سادگی سے شادی انجام پائی دلہانے جہیزلینے سے بھی انکارکردیا ۔بتایاجاتاہے کہ محلہ مسلم پارک میں سیاسی وسماجی شخصیت حمادعرف نومی کی شادی نارووال کے علاقہ میں چوہدری محمدیوسف کی صاحبزادی سے انجام پائی بارات میں رشتہ داروں اورعزیزواقارب نے شرکت کی اورعین افطاری کے موقع پر بارات دلہن کے گھرپہنچ گئی نکاح کے بعد عین افطاری کے موقع پرمہمانوں کی خاطرتواضع کی گئی اوربڑی سادگی سے شادی انجام پائی کوئی غیرشرعی رسم ادانہ کی گئی اگلے روز ولیمہ پر معززین علاقہ سردار نعیم رضامان سردارضراراحمدمان اعظم علی باجوہ حسیب باجوہ محمدعزیزعرف شاہیاحافظ زرین محمد ریاض بھٹہ اور دیگرمعززین وصحافیوں نے شرکت کی اوررمضان المبارک میں فضول رسومات کی ادائیگی کے بغیر عین شریعت کے مطابق شادی انجام دینے پر دلہاکے باپ حاجی محمداکبرخاں کوخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ یہ شادی علاقہ کیلئے بہترین مثال ثابت ہوگی دلہانے بتایاکہ وہ مبارک ماہ صیام میں شادی کرواکر بہت خوش ہے اورسادگی کی بدولت آج علاقہ کے گھرگھرمیں میری شادی کے چرچے ہیں میرے لیئے یہ ایک اعزازکی بات ہے ۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…