منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

13 خود کش بمبارداخل‘ ملک میں حملوں کا خطرہ‘ کونسی جگہیں نشانہ ہو سکتی ہیں؟

datetime 28  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں خود کش حملوں کا خطرہ بڑھ گیاہے۔ ملک میں افغانستان سے 13 خود کش بمبار داخل ہوگئے ہیں۔ ان حملہ آوروں کی قیادت کمانڈر ٹی ٹی پی عمر نارے اور ابوظفر کررہے ہیں۔یہ بات ایک صوبائی مراسلے میں کہی گئی ہے۔ صوبائی وزارت داخلہ کے مطابق ملک کے ائیرپورٹس،ائیربیس،حساس تنصیبات اور عوامی مقامات کی سیکورٹی سخت کرنے ہدایت کی گئی ہے۔ ان مقامات کو دہشت گرد نشانہ بناسکتے ہیں۔ مراسلے میں بتایا گیاہے کہ خود کش حملے آور پشاور کے اہم بڑے اسکول کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔
اس اسکول کا اگرچہ نام نہیں بتایا گیا ہے مگر لڑکیوں کا اہم اسکول دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ اس کے علاوہ دیگر شہروں کے کا لجز اور یونی ورسٹیز بھی دہشت گردوں کا اہداف ہوسکتے ہیں۔مراسلے میں خبر دار کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے ،ماضی میں کئے گئے دھماکے اور چارسدہ یونی ورسٹی حملے سے زیادہ خطرناک ہونگے۔قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو حالیہ سیکیورٹی الرٹ کے باعث انتہائی محتاط اور چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…