اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ناراض اراکینِ اسمبلی کو یقین دلایا ہے کہ ان کی شکایات ان کی توقعات کے مطابق بروقت سنی جائیں گی۔مریم نواز نے وزیراعظم ہاؤس میں قانون سازوں اور کابینہ اراکین سے ملاقات کے دوران قومی اسمبلی کے ناراض اراکین سے تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے تعاون کا وعدہ کیا۔واضح رہے کہ مریم نواز حکومت میں کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھتیں ٗانھیں وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا تاہم لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مریم کو وہ عہدہ چھوڑنا پڑاجس میں ان کی تعلیمی اسناد کے بارے میں سوال کیا گیا تھاجھنگ سے قومی اسمبلی کے رکن نجف عباس سیال نے بتایا کہ مریم نواز نے ہمیں یقین دلایا کہ وہ آئندہ ذاتی طور پر بروقت ہماری شکایت سنیں گی اور پارٹی کے تمام کارکنوں کے مسائل پر خاص توجہ دیں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اور ساتھی اراکین کو خاص کانٹیکٹ نمبرز دیئے گئے ہیں تاکہ ہم کسی بھی وقت اپنے مسائل کے حوالے سے ان سے رابطہ کرسکیں تاہم نجف عباس سیال نے اس تاثر کو رد کردیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) مختلف دھڑوں میں بٹ چکی ہے اور وہ اس فاروڈر بلاک کا حصہ بن گئے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہمیں کچھ مسائل کی وجہ سے شکایتیں تھیں تاہم فاروڈر بلاک کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں قومی اسمبلی کے ایک رکن نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر نجی ٹی وی کو بتایا کہ اجلاس کا مقصد وزیر اعظم کے لندن میں قیام میں توسیع کے حوالے سے تمام اراکین کو اعتماد میں لینا تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی صحت یابی اور وزیراعظم ہاؤس میں تبدیلی کے حوالے سے کچھ حکومتی ناقدین افواہیں پھیلانے میں مصروف ہیں، ہمیں اجلاس میں بتایا کہ ملکی حالات قابو میں ہیں اور وزیراعظم عید کے بعد وطن لوٹیں گے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور اقتدار میں آنے کے 3 سال بعد بھی ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار ہیں تاہم پارٹی رہنما خاص طور پر مریم نواز نے ان منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کیلئے ساتھ دینے کا یقین دلایا ۔
مریم نواز متحرک،پیش گوئی سچ ثابت،بڑا کام کردکھایا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
عمران خان بھٹو
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































