اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

ن لیگ کے 50ناراض اراکین ، مریم نواز کے اقدام نے سب کو حیران کر دیا

datetime 27  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے50کے قریب ناراض اراکین اسمبلی کومنالیا اور یقین دلایا کہ ان کے علاقوں کے مسائل حل کئے جائیں گے،جاری ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل پر پہنچایا جائے گا، تمام ناراض اراکین کی شکایات ان کی توقعات کے مطابق بروقت سنی جائیں گی۔ وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز سے وزیراعظم ہاؤس میں قومی اسمبلی کے ناراض اراکین نے ملاقات کی۔ ناراض ایم این ایزمیں جھنگ سے قومی اسمبلی کے رکن نجف عباس سیال،پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع امور چوہدری جعفر اقبال ، راؤ اجمل، رانا حیات خان، چوہدری عبدالرحمان، حاجی اکرم انصاری، شیخ فیاض و دیگر ارکان شامل ہیں
۔ملاقات کے دوران مریم نواز نے ناراض اراکین اسمبلی کو یقین دلایا کہ ان کی شکایات ان کی توقعات کے مطابق بروقت سنی جائیں گی، ان کے علاقوں کے مسائل حل کئے جائیں گے اور وعدہ کیا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل پر پہنچایا جائے گا۔بعد ازاں پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جھنگ سے قومی اسمبلی کے رکن نجف عباس سیال نے کہا کہ وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر تعلیم میاں بلیغ الرحمان کے علاوہ ہمارا کوئی ٹیلیفون ہی نہیں سنتا اور نہ ہی ہم سے ملاقات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ہمیں یقین دلایا کہ وہ آئندہ ذاتی طور پر بروقت ہماری شکایت سنیں گی اور پارٹی کے تمام کارکنوں کے مسائل پر خاص توجہ دیں گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے اور ساتھی اراکین کو خاص رابطہ نمبرز دیئے گئے ہیں تاکہ ہم کسی بھی وقت اپنے مسائل کے حوالے سے ان سے رابطہ کرسکیں۔نجف عباس سیال نے اس تاثر کو رد کردیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) مختلف دھڑوں میں بٹ چکی ہے اور وہ اس فاروڈر بلاک کا حصہ بن گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…