جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

بھارت نے چین کے آگے گھٹنے ٹیک دئے، وجہ بھی سامنے آ گئی

datetime 27  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت نے چین سے درخواست کی ہے کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ چین اس کے ’ مفادات‘ کا خیال رکھے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ کاایک ٹوئیٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ہم چین پر یہ واضح کرتے رہیں گے کہ باہمی مفادات ، ترجیحات اور خدشات کے معاملات حل کرنے اور آگے بڑھنے کے کا عمل باہمی روابط کے لیے ناگزیر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اگرچہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ ( این ایس جی) کے سیؤل کے اجلاس میں بھارت کو متوقع نتائج نہ ملے لیکن اس کے باوجود بھارت اور چین کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق این ایس جی کا آئندہ اجلاس میکسکو میں ہوگا اور بھارت دوبارہ اس کی رکنیت کے لیے درخواست کرے گا۔حال ہی میں نیوکلیئر سپلائر گروپ ( این ایس جی) کی رکنیت حاصل کرنے میں ناکامی پر بھارتی سرکاری حلقے شدید رنج وملال کا شکار ہیں اور اس کی وجہ چین کو قرار دیتے ہیں جس نے این ایس جی میں بھارتی شمولیت کی آخر دم تک مخالفت کی یہاں تک کہ درجنوں ممالک کے سامنے چین تنہا رہ گیا لیکن اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…