جمعہ‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2026 

ٹی اوآرز کا معاملہ کیوں مردہ گھوڑا بن چکا؟ شاہ محمود قریشی نے 7بنیادی وجوہات بتا دیں

datetime 26  جون‬‮  2016 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے ٹی او آرز کے معاملے پر پیشرفت نہ ہونے کے معاملے کی 7بنیادی وجوہات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پانامہ لیکس کے معاملے میں وزیر اعظم کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنا چاہتی ہے ،خطرنا ک نتائج سامنے آئیں ۔ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف کے پروفیشنل فورم کے زیر اہتمام ’’پانامہ لیکس اور کرپشن ۔سب سے بڑی برائی ‘‘کے موضوع پر منعقدہ خصوصی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹی او آر ز کا معاملہ اس وقت مردہ گھوڑا بن چکا ہے اور اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہورہی تو اس کی 7بنیادی وجوہات ہیں، سب سے پہلی بات یہ کہ حکومت پانامہ لیکس کے معاملے میں وزیر اعظم کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنا چاہتی ہے اور کسی صورت ان کو احتساب کیلئے پیش نہیں کرنا چاہتی،
دوسری بات یہ کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں حکومت کسی قسم کی نتیجہ خیز کارروائی نہیں چاہتی جس کے کوئی خطرنا ک نتائج سامنے آئیں ، اس لیے پہلو تہی سے کام لے رہی ہے ،تیسری بات یہ کہ حکومت نے جو پانامہ لیکس پر ا نکوائریز ایکٹ 2016ء تجویز کیا ہے وہ من وعن 1956ء کی کاپی ہے حالانکہ حکومت جانتی ہے کہ 1956ء کے بوسید ہ قانون سے 2016ء کے جدید فراڈ کی تفتیش نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ چوتھی بات یہ کہ حکومت سمجھتی ہے کہ پانامہ پیپرز کے انکشافات پبلک انٹرسٹ کا مسئلہ نہیں ہے ، یہ مسئلہ وقت کے ساتھ اپنی موت آپ مر جائے گا،اس لیے تاخیری حر بے استعمال کیے جا رہے ہیں ، پانچویں بات یہ کہ حکومت تمام اپوزیشن پارٹیز کے ایک ہی نقطے پر متفق ہوجانے سے خوفزدہ ہے اور اس اتحاد کو توڑنا چاہتی ہے ، چھٹی بات یہ کہ حکومت چاہ رہی ہے کہ کچھ عرصہ خاموش رہے تاکہ اس دوران کوئی اور بڑے مسائل کھڑے ہو جائیں جیسا کہ چیف جسٹس سندھ کے بیٹے کا اغواء اور امجد صابری کا قتل ہوا اور اس سے عوام کی توجہ تقسیم ہوگئی ، ساتویں بات یہ ہے کہ حکومت سمجھتی ہے کہ احتساب اور اینٹی کرپشن کا ایجنڈا صرف پی ٹی آئی کا جنون ہے ، عام لوگ اس میں دلچسپی نہیں رکھتے۔



کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…