اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے نواز شریف کیخلاف سازش کی‘ سینئر سیاستدان نے کسے اور کیوں کہا؟

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر سیاستدان نے حیرت انگیز دعویٰ کر دیا۔ سینئر سیاستدان نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف سازش کی ہے۔سینئر سیاستدان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک پرویز رشید کی طرف سے یہ بیان نہیں آیا لیکن آپ یقین رکھیں کہ وہ جلد ہی بیان دیں گے کہ ڈیوڈ کیمرون نے نواز شریف کیخلاف سازش کی ہے۔ کامل علی آغا نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کہتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے پانامہ لیکس حوالے سے نواز شریف کیخلاف سازش کی ہے اس لئے ڈیوڈ کیمرون نے بھی نواز شریف کیخلاف سازش کی ہے۔ کامل علی آغا نے کہا کہ (ن) لیگ کی طرف سے یہ بیان ایک دو دن میں آ جائے گا۔
نجی ٹی وی پروگرام کے میزبان نے جب سینئر سیاستدان کامل علی آغا سے سوال کیا کہ کیا آپ سنجیدگی سے کہہ رہے ہیں تو کامل علی آغا نے کہا کہ میں بالکل سنجیدہ ہوں ۔ آپ دیکھ لینا یہی بیان آ ئے گا۔ یہ لوگ برطانیہ کو صرف سیر و تفریح، مال و دولت کے تحفظ کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔ یہ وہاں سے کوئی اچھا سبق نہیں سیکھتے۔کامل علی آغا نے کہا کہ شریف برادران نے کئی سال مقدس سرزمین پر گزارے لیکن انہوں نے وہاں سے کوئی سبق نہیں سیکھا تو یہ انگلینڈ سے کیا سبق سیکھیں گے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…