اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

حکومت خود کو کیا سمجھتی ہے؟ سپریم کورٹ سے بڑی خبر آ گئی

datetime 24  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن نیوز ایجنسی ) سپریم کورٹ نے کسان کھاد سبسڈی پیکج توہین عدالت کیس میں نجی کھاد کمپنی کی سبسڈی کی مد میں معاونت کرنے اور آئندہ کے لیے تمام نجی کمپنیوں کی کھاد کے معیار کا کیمیائی تجزیہ کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ کیمیائی تجزیہ پشاور،لاہور اور کراچی کی لیبارٹری کرانے کی ہدایت کر دی جبکہ دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حکومت سمجھتی ہے کہ اس کی بادشاہت ہے ،سبسڈی کا پیسہ حکومت کا نہیں عوام کا ہے،حکومت اپنا کام ٹھیک سے نہیں کرتی ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعدحکومت کا ڈیڑھ ارب سبسڈی کی مد میں تقسیم کرنا توہین عدالت ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سر براہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی ، مقدمہ کی کارروائی شروع ہوئی تو نجی کمپنی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے بعد حکومت ہماری کھاد کا کیمیکل ٹیسٹ کرانا چاہتی ہے،ہماری کھاد کے معیار کا ٹیسٹ پہلے ہی ہو چکا ہے،ہماری کھاد کے معیار کے کیمیکل ٹیسٹ کو حکومت نے کہیں بھی چیلنج نہیں کیااس پر حکومتی وکیل ساجد الیاس نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حکومت سبسڈی کی مد میں مالی معاونت لینے والی چاروں کھاد کمپنیوں کا کیمیکل ٹیسٹ کرانا چاہتی ہے۔
تین کھاد کمپنیوں کی کھاد کے معیار کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں،نجی کمپنی بھی لاہور لیبارٹری سے معیار کا ٹیسٹ کرائے،معیار ٹھیک ہوا تو حکومت مالی معاونت کریگی جس پر جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ حکومت نے عوام کے پیسہ کی تقسیم میں بہت فراخدلی دکھائی،حکومت نے اپنے انداز پر غور نہیں کیا،حکومت سمجھتی ہے کہ اس کی بادشاہت ہے ،سبسڈی کا پیسہ حکومت کا نہیں عوام کا ہے،حکومت اپنا کام ٹھیک سے نہیں کرتی ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعدحکومت کا ڈیڑھ ارب سبسڈی کی مد میں تقسیم کرنا توہین عدالت ہے، وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت عظمیٰ نے نجی کھاد کمپنی کی سبسڈی کی مد میں معاونت کرنے اور آئندہ کے لیے تمام نجی کمپنیوں کی کھاد کے معیار کا کیمیائی تجزیہ کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ کیمیائی تجزیہ پشاور،لاہور اور کراچی کی لیبارٹری کرانے کی ہدایت کر دی اور کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…