اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

ن لیگ میں خو شیا ں ہی خو شیا ں ،بڑی سیا سی جما عت کے رہنما سا تھیو ں سمیت پا رٹی میں شامل

datetime 24  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہٹیاں بالا(آئی این پی)پی پی حلقہ نمبر چھ کی کمرٹوٹ گئی،چوہدری محمدرشیدحلقہ چھ سے کلین بولڈ چیئرمین ضلع زکوة صاحبزادہ ابرارجہانگیرساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن)میں شامل ہوگئے ڈاکٹرمصطفے بشیر کی الیکشن میں بھرپورحمایت کا اعلان کردیا حلقہ چھ کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی تفصیلات کے مطابق چوہدری محمدرشیدکے دست راست اور چیئرمین ضلع زکوة صاحبزادہ ابرارجہانگیراپنے درجنوں ساتھیوں اوربرادری سمیت پی پی سے مستغفی ہوکر مسلم لیگ(ن)میں شامل ہوگئے انہوں نے شمولیت کا اعلان اپنی رہائش گاہ پرایک پروقارتقریب میں کیا جہاں پرمسلم لیگ(ن)آزادکشمیرکے راہنماءومسلم لیگ(ن)حلقہ چھ کے نامزدامیدواراسمبلی ڈاکٹرمصطفے بشیر،ممبرکشمیرکونسل انجینئررفاقت اعوان ،صدر تحصیل راجہ مشتاق ودیگرقیادت نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع زکوة صاحبزادہ ابرارجہانگیرنے کہا کہ پی پی پی میرے خون میں شامل تھی مگر چوہدری محمدرشید نے پی پی کا حلقہ نمبر چھ سے ستیاناس کردیا ہے ۔
من پسندافرادکونوازا گیا ،حلقہ میں پانچ سال میں ایک پائی کا کام نہیں کیا گیا اب ان کے ساتھ چلنا مشکل ہے مسلم لیگ(ن)نے وفاق میں جوکام کیئے وہ لائق تحسین ہیں مہنگائی کو کنٹرول اورامن وامان مسلم لیگ(ن)کا بڑاکارنامہ ہے آزادکشمیرمیں قائدکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کی شخصیت دیگرسیاسی راہنماؤں کے لیئے مشعل راہ ہے انشاءاللہ حلقہ چھ کی سیٹ مسلم لیگ(ن)کو جیت کرتحفہ میں دیں گئے،جہاں پرمسلم لیگ(ن)آزادکشمیرکے راہنماءومسلم لیگ(ن)حلقہ چھ کے نامزدامیدواراسمبلی ڈاکٹرمصطفے بشیر،ممبرکشمیرکونسل انجینئررفاقت اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہحلقہ نمبر چھ مسائل کی دلدل میں ہے حلقہ کے ایم ایل اے چوہدری رشید نے حلقہ کے اندرلوٹ،کھسوٹ،کرپشن،اقرباءپروری،کے کئی عالمی ریکارڈ قائم کیئے ہیں 13روپے دیہاڑی پرمزدوری کرنے والا آج اربوں کے اثاثوں کا مالک کیسے بن گیا نیب کو آزادکشمیرمیں احتساب کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان کرپٹ سیاستدان کا احتساب کریں سب سے پہلے اپنے آپ کوپیش کرتے ہیں لیپہ ٹنل کی منظوری ہوچکی ہے انشا ءاللہ بہت جلدمیاں نوازشریف اس کا سنگ بنیاد رکھیں گئے مسلم لیگ(ن)کو حلقہ نمبر چھ میں تمام برادریوں کی بھرپورحمایت حاصل ہے ،پوری طاقت کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گئے لیپہ منڈاکلی سے لنگرپورہ شالاباغ تک مشترکہ انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے انشا ءاللہ عوامی تعاون سے دس ہزارکی لیڈ سے جیتیں گئے کرکنوں پرذمہ داری عائدہوتی ہے کہ اختلافات ختم کرکے جماعت کی مضبوطی کے لیئے کام کریں تاکہ فتح ہمارامقدربنے ۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…