بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں، 4افراد جاں بحق ،22 زخمی

datetime 22  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، جب کہ مختلف حادثات میں4افراد جاں بحق اور2 2 زخمی ہو گئے۔ لاہور میں بدھ کو صبح تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ طوفانی بارش کے باعث لاہور میں بجلی کے 150 فیڈر ٹرپ ہونے سے شہر کا 60 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہو گیا جب کہ لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، موسم کی خرابی کے باعث علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی جس کے باعث 2 ہزار سے زائد مسافر ایئرپورٹ پر پھنس کر رہ گئے ۔ لاہور میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جب کہ صوفیہ آباد میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا نوٹس لیتے ہوتے متعلقہ حکام کو فوری طور پر پانی نکالنے کا حکم دیا ہے۔
دوسری جانب سی پی او لاہور کیپٹن عثمان نے شہریوں کو بجلی کے پولز سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے بغیر ضرورت کے گھر سے باہر نہ نکلنے کی تلقین کی ہے۔ گوجرانوالا میں بھی موسلادھار بارش سے گیپکو ریجن میں 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے باعث متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہو گئی۔ اس کے علاوہ شیخوپورہ میں بھی طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، جھنگ، چیچہ وطنی، ساہیوال، جہلم اور اٹک میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالا سمیت پنجاب کے متعدد شہروں، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے اکثر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ۔ سکھر، لاڑکانہ ڈویژن، ڈی جی خان، کوئٹہ،ژوب، سبی، نصیر آباد اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ کے باعث درجہ حرارت تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، شدید گرمی سے گلیشئرز پگھلنے میں تیزی آئی ہے، رواں برس شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا خدشہ ہے تاہم ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کا باقاعدہ سلسلہ 27 جون سے شروع ہوگا جو ستمبر تک جاری رہے گا جب کہ آئندہ برسوں میں ہمیں موسمیاتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کراچی میں بھی رواں برس 25 سے 30 فیصد زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…