بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم نوازشریف کی واپسی،پرویزرشید نے اعلان کردیا

datetime 21  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشیدنے کہاہے کہ وزیراعظم عیدکی خوشیاں پاکستان میں منائیں گے ،پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی اوآربنائیں گے ،ایسے ٹی اوآرقابل قبول نہیں جن سے انتقال کی بوآتی ہو،کرکٹ ٹیم کوبیچنے والے شخص پراعتبارنہیں کیاجاسکتا،وزیراعظم نے کہاکہ بھرپورتوانائی سے قوم کی خدمت جاری رکھوں گا۔منگل کے روزراولپنڈی میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے پرویزرشیدنے کہاکہ انہیں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کاموقع ملاوہ تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں ،ڈاکٹروں کاکہناہے کہ ان کی صحت تیزی سے بہترہورہی ہے ،پوری قوم کی دعائیں نوازشریف کے ساتھ ہیں ،وزیراعظم عیدکی خوشیاں پاکستان میں منائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کوسیاسی معاملات سے متعلق بریفنگ دی وہ ملک کے داخلی اورخارجی معاملات سے آگاہ تھے اوران کوتمام معلومات تھیں ۔سرجری کے باوجودوزیراعظم حکام کواحکامات جاری کرتے رہے ،وزیراعظم نے کہاکہ ترقی کے دشمن عناصرکی سازشیں ناکام بناؤں گااورملک کودرپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے کوششیں جاری رکھوں گااورپہلے سے زیادہ توانائی کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھوں گا۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے مناسب ٹی اوآربنائیں گے،ہمیں ایسے ٹی اوآرقبول نہیں جن سے انتقام کی بوآتی ہو،ٹی اوآرکیلئے حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات جاری ہیں ،صرف چندلوگ ہیں جومذاکرات ناکام بناناچاہتے ہیں ۔ایک سوال پرکہاکہ میرااشارہ طاہرالقادری ،عمران خان ،اعتزازاحسن اورلطیف کھوسہ کی جانب ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنے دورمیں پوری کرکٹ ٹیم کوکیری پیکرکے ساتھ بیچ دیاتھا،اس وقت دنیاکی کئی ٹیموں نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکارکردیاتھاتوجوشخص پیسوں کے لئے ٹیم کوبیچ دیتاہے اس پرکیااعتبارکیاجاسکتاہے ۔عمران خان کے جمع کئے گئے چندے پربھی ہمیں شک ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت کووقت دینے کی دھمکی2013ء سے سن رہاہوں ۔عمران خان نے پہلے بھی 2باردھرنادیااورطاہرالقادری نے 3دھرنے دیئے ،ان کے دھرنوں کودیکھ لیں گے ۔انہوں نے کہاکہ آمریت کو10سال ملتے ہیں جمہوریت کوپانچ سال نہیں ملتے ،میثاق جمہوریت پرعمل کیااس وجہ سے پاکستان میں جمہوریت کوپانچ سال ملے اورآصف زرداری پانچ سال ملک کے صدررہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے تمام ادوارمیں ترقیاتی کاموں پرتوجہ دی گئی ،نوازشریف کے ترقیاتی پروگراموں پرکوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں اتنے بڑے زراعت پیکج کی تاریخ نہیں ملتی جووزیرخزانہ نے بجٹ دیاہے کسان اتنے بڑے پیکج پرحکومت کومبارکباددے رہے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…