پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے ایک اور خوشخبری سنادی

datetime 17  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ،راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان،محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ،راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان محمد فاروق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ٗ مالاکنڈ، لاہور،راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن ٗ فاٹا ٗاسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہروں لاہور(سٹی48، ائیرپورٹ 29)،جہلم 34، منڈی بہاؤالدین14، راولپنڈی01۔خیبر پختونخوا کے علاقوں میرکھانی 09، دیر، کالام، پارہ چنار 07،لوئردیر،دوروش02 ٗکشمیر کے علاقوں مظفرآباد05۔گلگت بلتستان: ہنزہ،استور03اور گلگت میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے کہاکہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے جبکہ اگلے ہفتے کے دوران بھی ملک میں مزید پری مون سون بارشوں کا امکان ہے ۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دادو، موہنجوداڑہ، سبی، لاڑکانہ48 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شہید بے نظیرآباد 47، سکھر46، تربت پڈعیدن اور روہڑی میں 45 اور لاہور میں کم سے کم 20، کراچی 28، اسلام آباد 23،پشاور 26، کوئٹہ 14، گلگت 15، چترال 18او ر ہنزہ میں 12ڈگری رہنے کا امکان ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…