پیر‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2026 

خورشید شاہ صاحب سے احتراماً جھک کر ملتا ہوں، پرویز رشید

datetime 17  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ملاقات میں ایک مرتبہ پھر احتراماً ان کے گھٹنے چھو لئے، سید خورشید شاہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے موجود میڈیانمائندوں سے درخواست کی کہ اسے منفی رنگ نہ دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر اطلاعات پرویز رشید اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ سے ملاقات کیلئے اپنے چیمبر سے نکلے تو انہوں نے لابی میں کھڑے اخبار نویسوں سے سید خورشید شاہ بارے پوچھا جس پر صحافیوں نے بتایا کہ وہ اپنے چیمبر میں موجود ہیں، وزیر اطلاعات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آ جائیں، آپ کی ایک اور اچھی تصویر بن جائے گی، وزیر اطلاعات جب اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں پہنچتے تو انہوں نے ایک بار پھر احتراماً اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے گھٹنے چھو لئے، وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ میں میڈیا کے سامنے آج دوبارہ شاہ صاحب سے ملنے آیا ہوں، خورشید شاہ صاحب سے احتراماً جھک کر ملتا ہوں، میڈیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ بزدل نہیں ہوں جیسا بھی ہوں سب کے سامنے ہوں۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیر اطلاعات پرویز رشید کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سینیٹر پرویزرشید جب بھی ملتے ہیں تو احترام سے ملتے ہیں، جو ہماری اسلامی روایات میں شامل ہے، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میڈیا سے درخواست ہے کہ اسے منفی تاثر نہ دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…