اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ پاکستان میں ( ن) لیگ صرف پنجاب تک رہے گی آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کا راستہ روکنے کی دھاندلی کا پلان بنا رکھاہے پاکستان میں پہلی بار وزیر اعظم سے خالی ملک کو مسائل شدت اختیار کر چکے ہیں غیر قانونی فیکٹریوں کو چلانے کے لئے ملک میں بجلی کا بحران پیدا کیا گیا ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قربانی دیکر ملک اور قوم کو بچایا ہے اب اگر ضرورت پیش آئی تو پیچھے نہیں ہٹے گے آزاد کشمیر میں اگر (ن )لیگ کے وفاقی وزرآنے آزاد کشمیر میں عام انتخابا ت میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو چپ نہیں رہے گے انھوں نے ان خیالات کا اظہار نو منتخب ممبر کشمیر کونسل میر یونس سے ملاقات کے دوران کیا رحمن ملک نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ایسا ہواہے وزیراعظم کی کرسی خالی ہے ملک میں درپیش مسائل میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے (ن ) لیگ کے وزرآ کو خود نہیں معلوم نہیں کہ کیا کرے جو بیانات دیتے ہیں وہ بھی ہوائی ثابت ہوتے ہیں انھوں نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ حکومت خود پیدا کرتی ہے پیپلز پارٹی کے دور میں ہر مصیبت کا مقابلہ کیا لوڈ شیڈنگ اتنی نہیں ہوئی مگر (ن)لیگ کے وزرآ جن کیم غیر قانونی فیکٹریاں چل رہی ہیں جہاں بجلی عوام کو دینے کے بجائے ان کو دی جاتی ہے عوام گرمی کی شدت سے بے حال ہیں مگر ان کی فیکٹریاں چل رہی ہیں انھوں نے کہا کہ اب وقت آگیا (ن ) لیگ کی حکومت صرف پنجاب تک محدودہو کر رہ گئی آئندہ مزید سالوں میں یہ ہی حالت رہی تو (ن) لیگ ختم ہو جائے گی انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے روٹی ،کپڑا اور مکان کے لئے جدو جہد جاری رکھی ہے بی بی شہید کے مشن کو ہر حال میں پورا کرے گے آخر میں ممبر کشمیر کو نسل میر یونس نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال اور آئندہ پیپلز پارٹی کے عام انتخابات میں نمایاں کامیابی پر تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ (ن )لیگ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹ کا رستہ روکنے کے لئے بڑے بڑے پلان بنا رکھے ہیں مگر ان کا ہر حال میں مقابلہ کر یں گے میر یونس نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی نے تعمیر وترقی کا لجوں یونیورسٹیاں تعمیر کروائی جبکہ سڑکوں کے حال سے آج عوام دنوں کے حساب سے نہیں بلکہ گنٹھوں میں اپنی منزل تک پہنچ جاتے ہیں انھوں نے کہا کہ میری کامیابی بھی عوام کی دعاتھی اور وزیر جنگلات سردارجاوید ایوب کی دوستی جس کی وجہ سے مجھے کشمیر کونسل منتخب کیا گیا انھوں نے کہا کہ آئندہ آزا د کشمیر میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔