جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

عیدالفطر پر نئے نوٹوں کے حصول کیلئے نئی سروس متعارف، تفصیلات بھی آ گئیں

datetime 16  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کی آمد کے پیش نظر عوام کو نئے کرنسی نوٹ فراہم کرنے کیلئے ایس ایم ایس سروس متعارف کرا دی ہے۔ایس ایس ایم سروس کے تحت عوام ملک کے 116 شہروں میں قائم 500 ای برانچز سے استفادہ کرسکیں گے، اب ایک صارف 10 روپے کے نوٹوں والے 2 ، 20 روپے کے نوٹوں والا ایک ، 50 اور 100 روپے والے نوٹوں کا ایک ایک پیکٹ وصول کرنے کا مجاز ہوگا۔ صارفین نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے لئے اپنے قومی شناختی کارڈ کا نمبر، بنک کی برانچ کا آئی ڈی 8877 پر ایس ایم ایس کریں گے جس کی مد میں 2 روپے کی کٹوتی ہوگی۔ ایس ایم ایس کے جواب میں صارف کو اپنی متعلقہ بینک برانچ ، اس کا پتہ اورایک مخصوص کوڈ فراہم کیا جائے گا اس کے علاوہ اس ایس ایم ایس میں اس کوڈ کو استعمال کر کے بینک سے نئے نوٹ حاصل کرنے کیلئے آخری تاریخ بھی درج کی جائے گی ٗیہ کوڈ مقامی تعطیل کے علاوہ ہفتے میں کسی بھی دو دن کے لئے قابل استعمال ہوگا۔ایس ایم ایس کی وصولی کے بعد صارفین اپنے اصل شناختی کارڈ، اس کی فوٹو کاپی اور موبائل پر موصول ہونے والے مخصوص کوڈ کے ساتھ اس بینک کی برانچ میں فوری رابطہ کرنے کا مجاز ہوگا، عوام کو تکلیف سے بچانے کی خاطر اسٹیٹ بینک نے تمام صارفین کے لئے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کی ایک حد مقررکردی ہے۔بینک انتظامیہ کے مطابق ایک موبائل نمبر اور اس پر موصول ہونے والا کوڈ نئے نوٹوں کی خریداری کے لئے صرف ایک بار استعمال کیا جا سکتا ہے، اگر کوئی صارف اپنا شناختی کارڈ نمبر مختلف موبائل نمبرز سے بھی بھیجے گا تب بھی اس کو صرف ایک بار ہی کوڈ ارسال کیا جائے گا اور وہ نئے نوٹوں کی خریداری کی سہولت سے صرف ایک بار ہی استفادہ کرسکے گا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…