لاہور(ڈیلی آزادنیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار مقامی شہری عاطف سردار کے وکیل اے کے ڈوگر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس کو جواز بنا کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیر اعظم نواز شریف کی مسلسل کردار کشی کر رہے ہیں ۔عمران خان سیاسی جماعت کے سربراہ ہونے کے باوجود پاکستانی شہریوں کو نفرت کا سبق دے رہے ہیں، عمران خان کی تقاریر قوم کو تقسیم کرنے اور ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دینے کا سبب بن سکتی ہیں۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کومحمد نوازشریف کے خلاف نفرت انگیز تقاریر سے روکنے کا پابند بناتے ہوئے حکم امتناعی جاری کیا جائے۔فاضل عدالت نے عمران خان کوپندرہ جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور درخواست گزار کے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق مزید دلائل پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔
عمران خان کو وزیر اعظم کیخلاف ایسا نہیں کر نا چا ہیے تھا ، نو ٹس جا ری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان میں کینسر کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
-
سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں کے لیے نوکری، بڑی خبر آگئی
-
بینک اسلامی نے شرعی اصولوں پر مبنی سونے کی بنیاد پر ملک کی پہلی فنانسنگ سہولت کا آغاز کر دیا
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
اداکارہ مسکان ملک سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور



















































