بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نیویارک شہر کی دیواروں میں جگہ جگہ نصب USB کے پیچھے چھپی دلچسپ کہانی سامنے آگئی

datetime 17  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک   کیا آپ کو معلوم ہے کہ نیویارک شہر میں سرکاری اور پرائیویٹ عمارتوں کی دیواروں میں اور پارکوں اور شاپنگ سنٹرز میں ستونوں اور بینچوں میں یو ایس بی ڈرائیوز گڑی نظر آتی ہیں اور یہ نظارہ شہر بھر میں جابجار آتا ہے اور یہ واقعی حقیقت ہے کہ آپ کو راہ چلتے کسی بھی عمارت کی دیوار سے باہر نکلتا ہوا یو ایس بی کنیکٹر نظر آ سکتا ہے اور اس کے ساتھ لیپ ٹاپ لگا کر ڈیٹا کی منتقلی بھی کی جا سکتی ہے۔ دراصل یہ عجیب و غریب کام ایک آرٹسٹ کے پراجیکٹ کا حصہ ہے جس نے شہر بھر میں ایک آف لائن بے نام نیٹ ورک تخلیق کیا ہے۔ جرمن آرٹسٹ ارام بارتھول نے نہ صرف خود شہر میں جگہ جگہ یو ایس بی ڈرائیوز دیواروں میں نصب کی ہیں بلکہ عام لوگوں کو بھی دعوت دی ہے کہ وہ اس پراجیکٹ میں حصہ لیں۔ بارتھول کا آئیڈیا اس قدر مقبول ہوا کہ اب بے شمار لوگ جگہ جگہ ڈرائیوز دیواروں میں گاڑھ چکے ہیں اور اسی بے نام نیٹ ورک کو فائلز اپ لوڈ اور ڈاﺅن لوڈ کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ آپ کسی بھی جگہ نصب یو ایس بی ڈرائیو کے ساتھ اپنے لیپ ٹاپ یا سمارٹ فون کو کنیکٹ کریں تو اس میں موجود طرح طرح کی فائلز آپ کو ملیں گی جو آتے جاتے لوگوں نے ان میں رکھی ہوتی ہیں اور اسی طرح آپ جو فائلز لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں تو کہیں بھی کسی بھی یو ایس بی پر کاپی کر سکتے ہیں۔ اِسے آپ اس وقت کے سوشل میڈیا سے تعبیر کرسکتے ہیں ۔خبر کا حوالہ



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…