ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

عدنان ثناء اللہ پر جنسی زیادتی کے مقدمے کا ڈراپ سین

datetime 15  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) تھانہ ریس کورس کے علاقے میں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی عدالت میں اپنے بیان سے مکر گئی ، متاثرہ لڑکی نے کہا کہ اس کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی، مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر بنایا گیا، عدالت نے لڑکی اور اسکی والدہ کے حلفیہ بیان پرمرکزی عدنان ثناء اللہ ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔گزشتہ روز لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلزار احمد خالد کی عدالت میں ریس کورس پولیس نے چودہ سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا چلان پیش کر رکھا ہے جس میں مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ سمیت پانچ ملزمان نامزد ہیں ۔ عدالت میں ملزم عدنان ثنا اللہ نے اپنی درخواست ضمانت دائر کی۔ عدالت میں لڑکی اپنی والدہ غزالہ کے ساتھ پیش ہوئی، جہاں اس نے حلفیہ بیان دیا کہ اس کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی۔اس نے کہا کہ غلط فہمی میں مقدمہ درج کروا دیا تھا اگر عدالت ملزم کو بری کرے یا اس کی ضمانت منظور کرتی ہے تو اس کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ عدالت میں لڑکی کی والدہ غزالہ نے بھی اپنا بیان حلفی پیش کیا۔ جس میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف غلط فہمی میں مقدمہ درج ہوا ہے۔عدالت نے دونوں کے حلفیہ بیان کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ کی ضمانت منظور کر لی اور 50ہزار کا ضمانت نامہ داخل کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے 25دسمبر 2015ء کو لڑکی نے بیان دیا تھا کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…