واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے دارالحکومت واشنگٹن میں ہونے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے ابتدائی انتخابات کا آخری مرحلہ جیت لیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پارٹی نامزدگیاں حاصل کرنے کی آخری مہم باضابطہ طور پرواشنگٹن میں ختم ہو گئی۔نتائج کے مطابق ہیلری کلنٹن نے برنی سینڈر کے مقابلے میں گنے گئے 65فیصد ووٹوں میں 78.7 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔