اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات نے بدھ سے اسلام آباد ،پنجاب ،خیبر پختونخوا،فاٹا گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بارش کی پیشگوئی کردی ،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ اس دوران مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بھی کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب(ملتان، ڈی جی خان ڈویژن) اور سندھ (حیدر آباد، کراچی، سکھر، میرپور خاص ڈویژن) میں تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش مالم جبہ04 اور کاکول01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں دالبندین، نوکنڈی47،شہید بینظیر آباد، پڈعیدن46، سکھر ، دادو، سبی، لاڑکانہ 45 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
روزے دار تیاری کر لیں محکمہ موسمیات نے زبردست پیش گوئی کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان میں کینسر کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
-
سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں کے لیے نوکری، بڑی خبر آگئی
-
بینک اسلامی نے شرعی اصولوں پر مبنی سونے کی بنیاد پر ملک کی پہلی فنانسنگ سہولت کا آغاز کر دیا
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
اداکارہ مسکان ملک سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور



















































