جمعرات‬‮ ، 26 جون‬‮ 2025 

افغان مہاجرین کی واپسی؟پاکستان نے حیرت انگیز فیصلہ کرلیا

datetime 13  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں موجود رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ٗرواں ہفتے توسیع کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی جائے گی۔ جس میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں مزید ڈیڑھ سال کی توسیع کی سفارش کی گئی ۔ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی طرف سے پاکستان پر افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کے لئے مسلسل دباؤڈالا جا رہا ہے جس کے باعث وزرات سیفران نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں مزید ڈیڑھ سال کی توسیع کا فیصلہ کیا اور اس کی منظوری وزیراعظم نواز شریف سے لی جائے گی۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وزرات سیفران نے افغان مہاجرین کی قیام کی مدت بڑھانے کی سمری تیار کرلی ہے، جو رواں ہفتہ وزیراعظم آفس کو ارسال کردی جائے گی۔ وزارت سیفران کے مطابق افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کی سمری 2ماہ قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس کیلئے ارسال کی گئی تھی،لیکن کابینہ کا اجلاس نہ ہونے کے باعث یہ سمری زیر غور نہ آسکی اب براہ راست وزیراعظم آفس کو سمری ارسال کی جائے گی۔واضح رہے کہ افغان مہاجرین پاکستان میں قیام کی مدت 30جون کو ختم ہوجائے گی، اس وقت ملک میں موجود رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 15لاکھ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…