اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

افغان سیکیورٹی فورسز کی طور خم بارڈر پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا اہلکار زخمی

datetime 13  جون‬‮  2016 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان سیکیورٹی فورسز کی طور خم بارڈر پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا ، پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی ۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے طور خم بارڈر پر بلا اشتعال فائر نگ کی جس سے پاک فوج کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا ۔ پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنا بہت ضروری ہے ۔ پاکستان اپنی حدود میں سیکیورٹی چیک پوسٹ قائم کر رہا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طورخم سرحد پر سب سے زیادہ نقل و حرکت ہوتی ہے ۔ حالیہ دنوں میں بیشتر دہشتگرد اسی راستے کو استعمال کرتے پائے گئے ہیں ۔ دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے پاکستان گیٹ تعمیر کر رہا ہے ۔ طور خم کراسنگ پوائنٹ پر گیٹ کی تعمیر کا مقصد غیر قانونی نقل و حرکت پر نظر رکھنا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…