اسلام آباد (این این آئی) رواں سال ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے ٗاگلے دو روز میں پنجاب اور آزاد کشمیر میں پری مون سون بارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دور وز کے دوران پنجاب اورکشمیر میں پری مون سون کی مزید بارشیں ہونگی۔ لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں آندھی کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی ہے۔مظفرآباد، باغ اور پونچھ سمیت کشمیر میں مزید بارش متوقع ہے ٗایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، حویلیاں اور مری میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے اور عرصے بعد کراچی، حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ‘ بدین اور مٹھی میں بھی زیادہ بارش ہو گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ہزارہ ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ ، بنوں ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرد آلود/تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، بہاولپور ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بہاولپور میں29 ملی میٹر، پارہ چنار 08، کالام، بالاکوٹ01، مظفر آباد02 ،گوپس 03،بونجی 02 اورگلگت میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پری مون سون بارشوں کا آغاز،محکمہ موسمیات نے بڑا اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان میں کینسر کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
-
سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں کے لیے نوکری، بڑی خبر آگئی
-
بینک اسلامی نے شرعی اصولوں پر مبنی سونے کی بنیاد پر ملک کی پہلی فنانسنگ سہولت کا آغاز کر دیا
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
اداکارہ مسکان ملک سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور



















































