پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

امریکا میں تمباکو نوشی کے باعث ہر سال 5 لاکھ افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں

datetime 14  فروری‬‮  2015 |

لندن  امریکی ماہرین کی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کے باعث صرف امریکا میں ہر سال 54 لاکھ افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ بین الاقوامی طبی جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں امریکن کینسرسوسائٹی سے منسلک ماہرین کی شائع تحقیق کے مطابق 2000 سے 2011 تک سگریٹ نوشی کرنے والے10 لاکھ سے زائد افراد سے ڈیٹا اکٹھا کیا گیا اور ان کا تجزیہ ایسے افراد کے طبی ڈیٹا کے ساتھ کیا گیا جو سگریٹ نوشی نہیں کرتے تھے۔ اعداد و شمار سے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ جو لوگ سگریٹ نوشی کرتے تھے ان میں موت کا امکان سگریٹ نہ پینے والوں کی نسبت دو گنا تھا۔ تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ برائن کارٹر کا کہنا ہے کہ امریکا میں ہر سال 5 لاکھ افراد ایسی بیماریوں کے ہاتھوں موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جن کا براہ ِراست تعلق تمباکو نوشی سے ہے، انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار سے اس بات خدشہ ہے کہ اس تعداد میں مزید ہزار افراد کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ تمباکو نوشی کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد اور شرح موٹر سائیکل کے حادثات یا انفلوئنزا وائرس سے ہونے والی اموات سے بھی زیادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…