ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

پری مون سون کاآغاز ،محکمہ موسمیات نے بڑی خبرسنادی

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد اور کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون بارش کے آغاز سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، پنجاب،خیبر پختونخوا، فاٹا، جنوبی پنجاب،بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوٰں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش بالاکوٹ24، کاکول21، مالم جبہ12، پٹن04، لوہردیر03، سیدوشریف، کالام02، راولاکوٹ24، مظفر آباد23، گڑھی دوپٹہ03، کوٹلی01، منڈی بہاؤالدین17، نور پورتھل14، جہلم 13، مری، چکوال09، سیالکوٹ، گوجرانوالہ04، گجرات03، فیصل آباد، اسلام آباد، سرگودھا، قصور، کامرہ 02، منگلہ، لاہور، بھکر01، بارکھان 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔آئندہ دو روز کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، فاٹا، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چندمقامات پر گرد آلود/تیز ہواوٰں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔بارش اور تیز ہواوٰں کے باعث گرمی کی حالیہ شدت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ مون سون(جولائی، اگست، ستمبر) کے دوران ملک میں 10 سے20 فیصد معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ۔ پنجاب،خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں بھکر، شہید بینظیر آباد48، تربت47، دادو، بہاولنگر، جیکب آباد، نور پورتھل46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…