اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

افضل خان کی معافی ،دھرنا سازش ،ن لیگ کے اہم رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 11  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ افضل خان کی غیرمشروط معافی سے ثابت ہوگیا ہے دھرنا پاکستان کیخلاف سازش تھی ٗ مک مکا کی باتیں کرنے والے بتائیں خیبرپختونخوا میں کیا تبدیلی لائے ٗاصل کرپشن تو وہیں ہورہی ہے ٗپی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط ہورہی ہیں ، سونامی کی باتیں ختم ہوگئیں ٗ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق جمہوری سازشوں کے خلاف سینہ سپر ہے اور رہے گی۔ ہفتہ کو یہاں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے میڈیا سینٹر میں وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ جو دھاندلی کا واویلا کر رہے تھے افضل خان جو الیکشن کمیشن کے ملازم تھے انہوں نے ایک سازش کے تحت بیان دے کر چیف جسٹس افتخار، جسٹس کیانی، آر اوز اور بیلٹ پیپرز کی چھپوائی کے حوالہ سے اور بہت سے دیگر معاملات پر الزامات لگائے لیکن انہوں نے عدالت کے روبرو اب معافی مانگ لی ہے اور جب انہوں نے بیان دیا تھا اس وقت بھی ان کے پاس ثبوت نہیں تھے اور نہ اب وہ پیش کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ 35 پنکچرز کے الزامات عائد کئے گئے اور عمران خان اقتدار کی ہوس میں جھوٹ پر جھوٹ بولتے گئے لیکن تحقیقاتی کمیشن میں دھاندلی ثابت نہیں ہو سکی اور جو بڑے بڑے دعوے کئے جا رہے تھے اور کہا جا رہا تھا کہ ہمارے ثبوت اور ویڈیو ٹیپ موجود ہیں وہ صرف قوم کو گمراہ کرنے کیلئے تھا اور ڈیڑھ سال تک قوم کا وقت ضائع کیا گیا، معیشت اور صنعت کا پہیہ روکا گیا، سرمایہ کاری کے راستہ میں رکاوٹ ڈالی گئی اور اب غیر جمہوری قوتیں پھر اکٹھی ہو رہی ہیں اور سڑکوں پر آنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پہلے بھی حق اور سچ پر تھی اور اس کے خلاف الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے اور آئندہ بھی جو سازشیں ہو رہی ہیں انہیں ناکام بنائے گی۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف نہ پہلے دھاندلی ثابت ہوئی اور نہ اب الزامات ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قوم کو آگاہ کرتے ہیں کہ ان سازشوں کے تانے بانے پہلے بھی ملک و قوم کی ترقی کے خلاف تھے اور اب بھی یہ سازشیں سرمایہ کاری، امن و امان کی بہتری، کاروبار، تجارت اور صنعت دوست معاشی پالیسیوں کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن پر عمل کرتے ہوئے پہلے بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت غیر جمہوری عناصر کی سازشوں کے خلاف سینہ سپر رہی اور اب بھی ملک کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے سفر کو رکنے نہیں دے گی اور ترقی کا سفر وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں جاری و ساری رہے گا، ملک کو بحرانوں سے نجات ملے گی اور آئندہ 2018ء کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کو کامیابی ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…