ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

30ہزار نئی آسامیاں،بڑے صوبے میں بڑے اقدامات کا اعلان آج ہوگا

datetime 10  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ کے مالی سال2016-17کاسالانہ بجٹ( آج)ہفتہ کوسندھ اسمبلی میں سندھ کے سینئروزیربرائے خزانہ سید مرادعلی شاہ پیش کریں گے۔ 850 ارب روپے کے بجٹ میں کراچی کے لئے 10 ارب روپے کا خصوصی پیکج اور تعلیم کے لئے 150 ارب روپے مختص کیئے جائیں گے۔صوبے کے میزانیہ کا مجموعی حجم 850 ارب روپے ہو گا۔ بجٹ تجاویز کے مطابق تعلیم کے لئے سب سے زیادہ 150 ارب روپے مختص کئے جائیں گے، امن و امن کے لئے 70ارب روپیاور صحت کے شعبے کے لئے 55 ارب روپیرکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ آنے والے بجٹ میں کراچی کے لئے 10 ارب روپیکا خصوصی پیکج رکھنے کی تجویز بھی ہے۔ کراچی شہر میں پانی کی فراہمی کے منصوبے 4 Kکے لئے 6 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ نکاسی آب کے منصوبے S-3 کے لئے ایک ارب روپیاور کراچی اورینج لائن بس منصوبے کے لئے 6 ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ بجٹ میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ سندھ پولیس میں 30 ہزار اسامیاں پیدا کی جائیں۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 224 ارب روپیمختص کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی مد میں 162 ارب میں سے صرف 86 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…