نیروبی ( آئی این پی ) افریقی ملک کینیا میں ایک بندر نے پورے ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقکینیا میں بجلی کی فراہمی کے ادارے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک بندر گیتارو نامی پن بجلی کے پاور سٹیشن کے ٹرانسفارمر پر گر گیا۔بندر کے گرنے کی وجہ سے ٹرانسفارمر ٹرپ کر گیا اور اس کے نتیجے میں 180 میگا واٹ کی بجلی کا نقصان ہوا اور کینیا میں بلیک آوٹ ہوگیا۔کین جین کے مطابق بندر خود اس ایڈوینچر میں محفوظ رہا مگر اس واقعے کے چار گھنٹوں کے بعد بجلی بحال ہو سکی۔بندر کو جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے قائم ادارے نے تحویل میں لے لیا ہے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ ادارے کی جانب سے توانائی کی تنصیبات کو تاروں کی باڑ کے ذریعے جانوروں کی پہنچ سے دور رکھا گیا ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ اس ایک واقعے پر کمپنی کو افسوس ہے اور وہ اب مزید اقدامات کرے گی تاکہ حفاظت کو بڑھایا جاسکے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں