زینت نے ایک ہفتہ قبل حسن سے پسند کی شادی کی تھی ، والدہ نے رخصتی کے بہانے گھر بلایا ، صبح تیل چھڑک کر آگ لگا دی
لاہور (آئی این پی ) لاہور فیکٹری ایریا میں پسند کی شادی کرنے پر ماں نے بیٹی کو زندہ جلا دیا۔ فیکٹری ایریا کی رہائشی 17 سالہ زینت نے ایک ہفتہ قبل گھر والوں کی مرضی کے خلاف حسن نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی۔ زینت کی والدہ پروین رسم و رواج کے ساتھ رخصتی کرنے کی یقین دہانی پر زینت کو گھر واپس لے آئی تھی ، علی الصبح دونوں میں جھگڑا ہوا جس پر پروین نے مبینہ طور پر تیل چھڑک کر زینت کو آگ لگا دی۔ زینت جھلسنے کے باعث ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر پروین کو حراست میں لے لیا۔
لاہور ،پسند کی شادی کرنے پر ماں نے بیٹی کو زندہ جلا دیا
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/06/girl-fire.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں