پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

پاناما لیکس ،وزیر اعظم کیخلاف نیب میں انکوائری کرانے ، چیئرمین نیب سے جواب طلب کرنے کیلئے متفرق درخواست دائر

datetime 7  جون‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی )پاناما لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم کے خلاف نیب میں انکوائری کرانے اور چیئرمین نیب سے جواب طلب کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔ یہ درخواست منیر احمد نامی شہری نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے افراد نے اپنے اثاثے چھپائے ، رقم غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی اور قوم سے غلط بیانی کی ۔ نیب آرڈیننس کے سیکشن اٹھارہ کے تحت وزیر اعظم کے خلاف پاناما لیکس کے معاملے پر نیب از خود کارروائی کا اختیار رکھتا ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی نوٹسز کے جواب میں چیئرمین نیب نے ابھی تک نہ تو عدالت عالیہ میں اپنا جواب داخل کرایا نہ ہی وزیر اعظم اور ان کی فیملی کے خلاف از خود اختیار استعمال کرتے ہوئے انکوائری شروع کی جو کہ واضح طور پر قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پاناما لیکس کے معاملے پر چیئرمین نیب سے جواب طلب کرے اور وزیر اعظم کے خلاف نیب میں انکوائری کرنے کے بھی احکامات صادر کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…