کراچی(این این آئی)سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں نماز تراویح مسجد میں ادا کرنی ہے اس لئے ان کی ضمانت کی درخواست پرجلد فیصلہ سنایا جائے۔منگل کو سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے سندھ ہائیکورٹ میں اپنی درخواست ضمانت کی فوری سماعت کے لئے پٹیشن دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ نماز تراویح مسجد میں ادا کرنا چاہتے ہیں اور رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران اعتکاف کرنا چاہتے ہیں اس لئے ان کی درخواست ضمانت پر فوری سماعت کر کے فیصلہ سنایا جائے۔ درخواست میں ڈاکٹر عاصم نے موقف اختیار کیا کہ ان کی اور انکی اہلیہ کی طبیعت بہت خراب ہے اس لئے وہ ضمانت کی درخواست پر جلد فیصلہ چاہتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیرپیٹرولیم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
دنیا کا سب سے بڑا غار
-
موٹرویز نیٹ ورک میں اہم پیش رفت، ایم 13 موٹروے سے لاہور اسلام آباد کے سفر میں تقریباً 100 کلومیٹر ک...
-
ایرانی ریال خریدنے والے خوش، کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ
-
نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ سامنے آگئی، نئی تحقیق
-
بالی ووڈ اداکارہ کا اکشے کمار سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف
-
برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کےلئے بڑی خبر، محفوظ اور آسان قانونی راستوں کا اعلان
-
سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
سرگودھا: بااثر افراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا
-
ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر سنگین الزامات، عماد کا سابقہ اہلیہ کو انتباہ
-
مری ایکسپریس وے پر مسافر وین مکمل جل گئی
-
معطل خاتون افسر کے گھر سے کروڑوں روپے نقد، ہیرے اور سونا برآمد



















































